ضمنی انتخابات میں عمر ایوب کی اہلیہ کو شکست دینے والے بابر نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے مجھے کیڑوں مکوڑوں سے تشبیہ دیتے اور میری جسامت پر بات کرتے تھے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بابر نواز نے کہا کہ عوام کیلئے دن رات محنت کروں گا، عوام کی سوچ کو لے کر آگے چلوں گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے علاقے کی تعمیر وترقی کیلیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔
بابر نواز خان نے کہا کہ میرے ہجرے کا دروازہ نہیں ہے، اس لیے کہ کسی کو کھٹکھٹانا نہیں پڑے۔
حالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے بابر نواز سے ہری پور کے حلقہ این اے 18 سے ایک لاکھ 63 ہزار 817 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
آزاد امید وار شہرناز عمر ایوب نے ایک لاکھ 20 ہزار 395 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ نے7 ہزار 38 ووٹ حاصل کیے تھے۔