پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کو امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں شرکت کرنا مہنگا پڑگیا۔
عائزہ خان آج کل فرانس میں موجود ہیں اور وہاں گزرے یادگار لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔
اُنہوں نے حال ہی میں لیڈی گاگا کے پیرس میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں شرکت کی جس کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اور پیرس میں میرا پیارا چھوٹا سا گینگ! یہ میرے پیاروں کے لیے ایک وی آئی پی ٹریٹ ہے۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’کنسرٹ کے دوران میرا دل دو بار زور سے دھڑکا، ایک بار اسٹیج کے قریب ہونے پر اور دوسری بار جب لیڈی گاگا نے میری طرف دیکھا! کبھی کبھی کسی کا مداح بننے میں مزہ آتا ہے۔‘
عائزہ خان نے لکھا کہ میں نے اس لمحے سے اپنی پرستار مداحوں کو اور بھی زیادہ سراہنا سیکھا ہے! میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں! میں جو بھی کرتی ہوں اس کی وجہ آپ سب لوگ ہیں۔
اداکارہ کی لیڈی گاگا کے کنسرٹ سے متعلق پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے سے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کچھ صارفین ان کے لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں شرکت اور نئے ہیر اسٹائل اور لک پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں تو کچھ ان کی تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔
عائزہ خان کے گوتھ لک میں تصاویر شیئر کرنے پر کچھ صارفین یہ سوال بھی پوچھ رہے ہیں کہ کیا عائزہ خان نے الیومیناٹی جوائن کر لی ہے؟
واضح رہے کہ گوتھ لک کو ہمارے معاشرے میں شیطانی روپ بھی مانا جاتا ہے اور اسے الیومناٹی سے منسوب کیا جاتا ہے۔