میکسیکو کے اٹارنی جنرل آفس نے مس یونیورس تنظیم کے صدر کے خلاف مبینہ منشیات اور ہتھیار کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ایندھن کی چوری کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔
اٹارنی جنرل آفس کے مطابق تحقیقات کے سلسلے میں 13 گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے گئے ہیں، تاہم ابھی کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مس یونیورس کے صدر راؤل روچا کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، راؤل روچا میکسیکو کے شہری ہیں۔
اٹارنی جنرل آفس نے کہا کہ یہ تحقیقات 2024 سے جاری ہیں، روچا کی قانونی حیثیت کے بارے میں معلومات مقررہ وقت پر عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ راؤل روچا نے 2024 میں اپنی کمپنی لیگیسی ہولڈنگ گروپ یو ایس اے کے ذریعے جے کے این گلوبل گروپ سے مس یونیورس کا 50 فیصد حصہ خریدا تھا۔