اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے، وزیرِقانون سے درخواست ہے جرمانوں میں کمی کی جائے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی خورشیدی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چالان سے متعلق درخواست ہے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے۔
انہوں نے ایوان میں سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ چالان کی مد میں جرمانے کم کرنے چاہئیں، کراچی میں تو کمیرے لگا دیے ہیں، باقی شہروں میں کمیرے کیوں نہیں لگائے گئے؟