• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی مقابلہ حسن قراّت میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی رہنمائی حاصل رہی: وفاقی وزیر سردار یوسف

وفاقی وزیر سردار یوسف - فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
وفاقی وزیر سردار یوسف - فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مقابلہ حسن قراّت میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی رہنمائی حاصل رہی، فیلڈ مارشل پر اللّٰہ تعالی کی عنایات کا ایک سبب ان کے سینے میں قرآن کا ہونا ہے۔

دنیا بھر سے آئے قراء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اللّٰہ نے جو عزت دی ہے وہ قرآن کے صدقے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہر سال پاکستان میں بین الاقوامی مقابلہ حسن قراّت کا انعقاد کیا جائے گا، قراء کی میزبانی کا شرف پاکستان کو ملنا اللّٰہ کی خصوصی عنایت ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں مسلمان صرف اس لیے پریشان ہیں کیوں کہ قرآن پر عمل کرنا چھوڑ دیا گیا ہے، آج مسلمان اللّٰہ کو تو مانتے ہیں لیکن قرآن میں درج احکام الہٰی پر عمل چھوڑ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلہ حسن قراّت کے تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں، اختتامی تقریب 29 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید