حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 40 برس کی عمر میں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2026 کا فیفا ورلڈ کپ رونالڈو کے کیریئر کا چھٹا اور آخری ورلڈکپ ہوگا جس کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔
تاہم پرتگالی اسٹار فٹ بالر نے یو ایف سی فائٹر ایلیا ٹوپوریہ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو ان کے فٹبال کیریئر کے بعد ایک نئے باب کی جانب جرات مندانہ پیش رفت ہے۔
رونالڈو کا کہنا ہے کہ یہ نیا منصوبہ میرے اقدار جس میں نظم و ضبط، احترام اور لچک شامل ہیں، کی عکاسی کرتا ہے، جن پر میں پختہ یقین رکھتا ہوں۔
پرتگالی فٹ بالر کے مطابق WOW FC کچھ نیا، منفرد اور طاقتور بنا رہا ہے اور میں اس پروجیکٹ میں شامل ہونے پر پُرجوش اور فخر محسوس کر رہا ہوں، یہ کھیل کو بلند اور نئی نسل کو متاثر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔