پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کےلیے سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو سائن کرلیا۔ کھلاڑیوں کی ریٹینشن میں زلمی نے بابر اعظم، قلندرز نے شاہین آفریدی، کراچی نے حسن علی، یونائیٹڈ نے شاداب خان، کوئٹہ نے ابرار احمد کو برقرار رکھا ہے۔
حارث رؤف، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، نسیم شاہ، صائم ایوب جیسے بڑے ناموں کو انکی ٹیموں نے ریلیز کردیا۔
کراچی کنگز نے بھی پی ایس ایل 11 کے ری ٹینشنز کا اعلان کر دیا۔
پلاٹینم کیٹیگری میں فاسٹ بولرحسن علی کو ریٹین کیا گیا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی، گولڈ میں خوشدل شاہ اور ایمرجنگ میں سعد بیگ ریٹین کیا گیا۔
دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کےلیے ریٹینشنز کا اعلان کردیا۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین آفریدی کو ریٹین کیا ہے جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کردیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللّٰہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا، سلور میں محمد نعیم کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری سے سلمان مرزا، گولڈ سے زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی اور آصف علی کو ریلیز کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز نے سلور کٹیگری سے محمد اخلاق اور محمد عازب کو ریلیز کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 11 کے لیے تین ریٹینشنز کا اعلان کردیا۔
شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار، سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ریٹین کیا گیا ہے۔ سلور کیٹیگری میں آندریس گوس کو ریٹین کیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کردیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلمان علی آغا، محمد نواز، عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹیگری جبکہ اعظم خان، حیدر علی اور رومان رئیس کو گولڈ کیٹیگری سے ریلیز کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد فائق اور حنین شاہ کو سلور کیٹیگری سے ریلیز کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے ریٹینشنز کا اعلان کردیا۔ پلاٹینم میں ابرار احمد کو ریٹین کیا گیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق، گولڈ میں حسن نواز، ایمرجنگ میں شامل حسین کو ریٹین کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد عامر اور فہیم اشرف کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری سے سعود شکیل اور محمد وسیم جونئیر کو ریلیز کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گولڈ سے خرم شہزاد، حسیب اللّٰہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز کو جبکہ ایمرجنگ سے محمد ذیشان کو ریلیز کیا ہے۔
پشاور زلمی نے بھی پاکستان سپر لیگ 11 کےلیے ریٹینشن کا اعلان کردیا ہے۔ بابر اعظم کو زلمی نے برقرار رکھا ہے۔
پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو، گولڈ میں عبدالصمد، ایمرجنگ میں علی رضا کو ریٹین کیا ہے۔
پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری سے صائم ایوب کو ریلیز کر دیا ہے۔