ہانگ کانگ کے انسدادِ بدعنوانی کے ادارے نے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں زیرِ حراست افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے کا واقعہ بدھ 26 نومبر کو پیش آیا تھا۔
غیرملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ واقعے میں 128 افراد ہلاک اور 79 زخمی ہوئے ہیں۔