• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا آخری ٹورنامنٹ کھیلنے والے اعصام الحق نے نئی تاریخ رقم کر دی

اعصام الحق—فائل فوٹو
اعصام الحق—فائل فوٹو

اپنا آخری اے ٹی پی ٹورنامنٹ کھیلنے والے اعصام الحق نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی اسلام آباد اے ٹی پی چیلنجر کے فائنل میں پہنچ گئی۔

اعصام اور مزمل کسی بھی اے ٹی پی ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئے، اس سے قبل اعصام الحق نے تمام اے ٹی پی فائنلز غیر ملکی پارٹنرز کے ساتھ کھیلے ہیں۔

اے ٹی پی چیلنجر اسلام آباد کے سیمی فائنل میں اعصام اور مزمل نے ترکیہ کی جوڑی کو شکست دی۔

وائلڈ کارڈ انٹری پانے والی پاکستانی جوڑی نے تھرڈ سیڈ ایلپ ہوروز اور مارٹ الکایا کو ہرایا۔

فائنل میں اعصام الحق کا مقابلہ سیڈ نمبر 4 جمہوریہ چیک کے ڈومینک پالان، قازقستان کے ڈینس یاویساؤ سے ہو گا۔

اسلام آباد میں ہونے والا اے ٹی پی چیلنجر ایونٹ کا فائنل اعصام الحق کا آخری میچ ہوگا جس میں فتح کے ساتھ وہ اپنے اے ٹی پی کیریئر کے اختتام کے لیے پُرعزم ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید