• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، براہ موس سائنسدان پاکستان کو خفیہ معلومات دینے کے الزامات سے بری

ناگپور (نیوز ڈیسک) بھارت میں براہ موس سائنسدان نیشانت اگروال پاکستان کو خفیہ معلومات دینے کے الزامات سے بری، نیشانت 2018 میں پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کو حساس دفاعی راز فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔ نیشانت اگروال جو براہ موس اسپیس ایئرکرافٹ لمیٹڈ کے سائنسدان ہیں اور 2018میں پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کو حساس دفاعی راز فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے، کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹس ایکٹ کے تحت لگائے گئے اہم الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ نچلی عدالت نے پہلے اگروال کو الزام عائد کرنے کے بعد آئی ٹی سسٹمز کے ذریعے خفیہ معلومات منتقل کرنے کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم، ایک اہم پیش رفت میں، اعلیٰ عدلیہ نے اب انہیں ان الزامات سے مکمل طور پر بری کر دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید