• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کی سنگاپور میں رکے بارودی سرنگیں صاف کرنیوالے بحری جہازوں کو مشرق وسطیٰ لانے کی کوششیں تیز

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکی حکام کے مطابق، امریکہ سنگاپور میں دیکھ بھال کے لیے رکے ہوئے مائن سویپر (بارودی سرنگیں صاف کرنے والے) بحری جہازوں کو مشرق وسطیٰ میں واپس لانے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ یہ اقدام ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے خطرات اور وہاں جاری کشیدگی کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ امریکی بحریہ کے دو لٹورل کامبیٹ شپس (LCS) USS Tulsa اور USS Santa Barbara، جو بارودی سرنگیں تباہ کرنے کے خصوصی آلات (Mine Countermeasures Mission Package) سے لیس ہیں، اس وقت سنگاپور میں موجود ہیں۔آبنائے ہرمز میں ایرانی خطرات کے پیش نظر امریکی حکام نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ان جہازوں کی غیر موجودگی سے اہم بحری راستے پر بارودی سرنگوں کی وجہ سے عالمی تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔یہ جہاز بحرین میں تعینات تھے اور معمول کی مرمت کے لیے سنگاپور گئے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید