• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرص نے اڈوں کے معاملے پر برطانیہ سے مذاکرات شروع کردیئے

نکوسیا(جنگ نیوز) قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈ ولائیڈکہاہےکہ انہوں نے ملک میں موجود برطانوی اڈوں کےنئےحفاظتی انتظامات کےحوالے سےمذاکرات شروع کردیئےہیں جس کے ردعمل میں برطانیہ کاکہنا ہےکہ اڈوں کی حیثیت پر دوبارہ مذاکرات نہیں کئےجا سکتے۔صدر کرسٹوڈولائیڈز نے گزشتہ روز میڈیا سےگفتگو میں بتایاکہ ہمارے پاس ملک میں موجود برطانوی اڈوں سے متعلق مسائل کا ایک واضح منصوبہ موجود ہے جس کے حل کیلئے برطانیہ کیساتھ مذاکرات شروع کردیئےہیں تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ برطانوی حکومت کو اپنے ارادوں سے آگاہ کر چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید