• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،چھریوں کے وار سےفوجی فاؤنڈیشن اسپتال کی نرس قتل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کی ایک نرس کو چھریوں کے وار کرکےقتل اوردوسری کوزخمی کردیاگیا،پولیس کے مطابق سرگودھاکی رہائشی انعم دخترڈاکٹرمحمداشرف اورارم پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے کچہری چوک کی جانب سے فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کے قریب اسٹاپ پراتریں اور وہاں سے پیدل اسپتال جارہی تھیں کہ پٹرول پمپ کے نزدیک ایک موٹرسائیکل پرسواردونامعلوم افرادنے ان پرچھریوں سے وارکئے جس سے انعم موقع پرہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ارم شدیدزخمی ہوگئی حملہ آور فرارہوگئے ، تھانہ مورگاہ کے ایس ایچ اوکوثرنے بتایاکہ ارم کی حالت  خطرناک ہےاوروہ آپریشن تھیٹرمیں ہے  ابتدائی طور پر حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی،ذرائع کاکہناہے کہدونوں نرسیںاسپتال کے اندرواقع ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں، ارم کاتعلق تلہ گنگ سے بتایاجاتا ہے پولیس رات گئے مصروف تفتیش تھی ۔ادھر تھانہ مورگاہ  کے علاقہ بڑیں روڈکے رہائشی عبدالرزاق ولدراجہ محمدسمندر نے بتایاکہ  اتوارکی رات پونے دس بجے اس کی بیوی ثمرہ رزاق  گھر کے باہرپانی بھرنے گئی جہاں کسی نامعلوم شخص نے چھری کے وارکرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے پہلے اے آرایل ہسپتال مورگاہ اوربعدازاںڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی  ہے ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس ایریا میں اس سے قبل بھی اس قسم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں لیکن پولیس کارروائی نہیں کررہی۔یکے بعددیگرے دوواقعات سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔
تازہ ترین