• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی ’وجے ہزارے‘ ٹرافی کھیلنے پر آمادہ

-- فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
-- فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر واضح کردیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کی ضرورت اور فٹنس معیار کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر کھلاڑیوں کی سلیکشن نہیں ہوگی۔

اس خبر کے بعد تمام نگاہوں کا مرکز دو سابق کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما تھے۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں، اب بورڈ کی شرط ہے کہ ون ڈے ٹیم کے ساتھ بھی اگر دونوں کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں ’وجے ہزارے‘ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنا ہوگا۔ 

مہاراشٹر کے 38 سال کے روہت شرما جنہیں دورۂ آسٹریلیا میں قیادت سے ہٹا کر بورڈ نے شبمن گل کو ون ڈے کپتانی دی تھی، انہوں نے ممبئی سے کھیلنے کے لیے اپنی دستیابی دے دی تھی۔ 

البتہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ 37 سال کے ویرات کوہلی ’وجے ہزارے‘ ٹرافی نہیں کھیلیں گے لیکن اب اطلاعات ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 30، ون ڈے کرکٹ میں 52 اور ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں ایک سنچری اسکور کرنے والے دائیں ہاتھ کے مقبول بلے باز ویرات کوہلی بھی ’وجے ہزارے‘ ٹرافی کھیلنے کے لیے آمادہ ہیں، ویرات کوہلی دلی کی نمائندگی کریں گے تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ وہ کتنے میچوں کے لیے دستیاب ہیں۔

38 ٹیموں پر مشتمل وجے ہزارے ٹرافی 24 دسمبر 2025ء سے 18 جنوری 2026ء تک کھیلی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید