ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ ابرار احمد اور ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ابرار احمد کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا اضافی چارج دیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیپا واقعے کے بعد ضلعی مختیار کار سمیت سیوریج کارپوریشن کے متعلقہ انجینئر اور کے ایم سی کے متعلقہ سینئر ڈائریکٹر کو بھی معطل کیا جاچکا ہے۔
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جاں بحق بچے ابراہیم کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے معافی مانگی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نیپا واقعے کی ذمہ داری لیتا ہوں، غم کی گھڑی میں الزامات کی سیاست میں نہیں جاؤں گا۔