پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، حکومت ہمارے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے شیڈول بنالے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افغان مہاجرین خود جارہے ہیں، لیکن ابھی راستے بند ہیں، افغان مہاجرین اپنی جائیداد فروخت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پر تین چار دن لوگ بھوکے پیاسے پڑے رہتے ہیں، اس سے غلط پیغام جاتا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے اس بارے میں علم نہیں ہے، بیرسٹر گوہر بھی اس سے لاعلم ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ بانی پی ٹی آئی اور ہمارے نام پر دکان چمکا رہے ہیں۔