جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود کو شعبۂ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔
اس تقرری کا رجسٹرار ڈاکٹر عمران احمد صدیقی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ان کی تقرری ڈاکٹر عصمت آراء کی جگہ عمل میں آئی ہے جن کی 3 برس کی مدت جمعرات کو مکمل ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر سعدیہ محمود نے جامعہ کراچی سے 1996ء میں ماسٹرز کیا تھا، اس وقت وہ گرلز ہاسٹل کی پرووسٹ بھی ہیں۔