• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے فالوورز کیوں کم ہو رہے ہیں؟ بھارتی اداکار کا ایلون مسک سے سوال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار انوپم کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہو چکے ہیں۔

انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ میرے گزشتہ 15 دنوں میں 9 لاکھ فالوورز کم ہو چکے ہیں کیا آپ کو یا آپ کی ٹیم کو اچانک کمی کی وجہ معلوم ہے۔

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ میرا مشاہدہ ہے، کوئی شکایت نہیں ہے۔

ایلون مسک یا ان کی ٹیم میں سے کسی نے ابھی تک انوپم کھیر کی بات کا جواب نہیں دیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکار کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ آپ کے فالوورز کی تعداد میں کمی پلیٹ فارم پر مسک کے بوٹ اکاؤنٹس کی مسلسل معطلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ایک صارف نے مذاق میں یہ بھی لکھا کہ ایلون ایکس کا مالک ہے، ملازم نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید