• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے: اسد عمر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں، پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے۔

اسد عمر نے انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے جا رہے ہیں یہ بہت اچھی چیز ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے، اس حکومت نے ساڑھے 3 سال برباد کر دیے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آپ سیاسی بحران کو ختم نہیں کریں گے، حالات بہتر نہیں ہوں گے، سیاسی بحران ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سب کو مل کر بیٹھ کر سیاسی بحران حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کو ہم نے تگڑا جواب دیا ہے، پاکستان جیتا ہے، ساری دنیا مان گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید