• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025ء میں شرکت

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام

جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025ء کی افتتاحی تقریب میں پاکستان نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ کے 5 ویں ایڈیشن میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو، معروف ٹی وی میزبان توثیق حیدر اور اداکار شہزاد نواز نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ 

پاکستانی فنکاروں کا ایونٹ کے منتظمین اور حاضرین دونوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

فیسٹیول کا آغاز ایک شاندار تقریب سے ہوا جس میں دنیا بھر کے فنکاروں اور فلم سازوں نے شرکت کی۔ 

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللّٰہ بن فرحان نے تقریب کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت عالمی اثر و رسوخ کے سب سے طاقتور ہتھیاروں میں سے ایک ہے اور سنیما لوگوں کو اکٹھا کرنے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

شہزادہ بدر بن عبداللّٰہ بن فرحان نے مزید کہا کہ فیسٹیول کا 5 واں ایڈیشن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حمایت اور کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے حالیہ برسوں میں سعودی عرب کے ثقافتی شعبے کی تیز رفتار ترقی پر روشنی ڈالی اور اسے مملکت کے مستقبل کی بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی وزارت ثقافت نے گزشتہ7 سالوں میں قوم کے ورثے کو محفوظ رکھنے اور متنوع ثقافتی منظر نامے کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے جس میں ادب، بصری فنون، موسیقی، دستکاری، فنون لطیفہ اور سینما شامل ہیں۔

شہزادہ بدر بن عبداللّٰہ بن فرحان نے کہا کہ یہ کام قومی تشخص کو مضبوط کرتا ہے اور نوجوان نسلوں کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

اُنہوں نے اپنے سالانہ پروگرامز اور اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تخلیقی صلاحیتوں کو سپورٹ کرنے اور عالمی فلمی صنعت میں سعودی عرب کی موجودگی کو بڑھانے میں ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے کردار پر بھی زور دیا۔ 

شہزادہ بدر بن عبداللّٰہ بن فرحان نے یہ بھی کہا کہ یہ کوششیں اقتصادی ترقی میں معاونت کرتی ہیں اور سنیما کے لیے ایک اہم منزل کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کرتی ہیں۔

فیسٹیول کا 5 واں ایڈیشن ’لونگ سنیما‘ کے تھیم کے تحت شروع ہوا جس میں عرب دنیا، ایشیا، افریقہ، یورپ اور امریکا کے فلمسازوں کو اکٹھا ایک جگہ اکٹھا کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید