جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کردیا گیا، ریڈ کارپٹ پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور فنکاروں نے جلوے بکھیرے۔
پاکستانی فنکاروں عتیقہ اوڈھو، توثیق حیدر اور فلم ساز و اداکار شہزاد نواز نے عالمی میلے میں شرکت کی۔
جدہ میں عالمی فلمی ملیے کا افتتاح کرتے ہوئے سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللّٰہ بن فرحان نے کہا کہ فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نمایاں کوششوں اور فراخدلانہ تعاون کا ثمر ہے۔
سعودی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کو تحریک دینے اور ایک اہم سنیما کی منزل کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کرتی ہے۔