• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکمل فٹ ہوں، فوکس ڈائمنڈ لیگ، کامن ویلتھ اور ایشین گیمز ہیں، ارشد ندیم


اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں، میرا فوکس ڈائمنڈ لیگ، کامن ویلتھ اور ایشین گیمز ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیمز سے پاکستان کےلیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوگئی ہے، مجھے یقین ہے کہ اس بار ایتھلیٹکس کے ہر ایونٹ میں اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے مزید کہا کہ یہیں سے پرفامر نکل کر انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے، صورتحال اچھی ہے اس لئے بڑی تعداد میں ایتھلیٹس یہاں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو نیشنل کیمپ میں بلایا جائے گا، اگلے سال پاکستان کے بہت سارے ایونٹس ہیں، جن میں ان پلیئر کو موقع مل سکتا ہے۔

ارشد ندیم نے یہ بھی کہا کہ نیشنل گیمز کے لازمی نیا ٹیلنٹ نکلے گا، ایونٹ میں، میں بھی ایکشن ہوں، فٹ رہا تو ریکارڈ تھرو کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا فوکس ڈائمنڈ لیگ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز ہے، ہر بار یہی ارادہ ہوتا ہے کہ پہلے سے بہتر پرفارمنس دوں، اس سال انجری کے باوجود چھا کھیلا، اب مکمل فٹ ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید