لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت پولیس نے ملزم میاں اکرم عثمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت کی جانب سے 4 دن میں ملزم میاں اکرم عثمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔