علامہ راغب نعیمی کو مزید 3 سال کے لیے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کر دیا گیا۔
وزارتِ قانون و انصاف نے علامہ راغب نعیمی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
علامہ راغب نعیمی کی مدت مکمل ہونے پر یہ عہدہ یکم نومبر 2025ء کو خالی ہو گیا تھا۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 228 کی شق 4 کے تحت ڈاکٹر راغب نعیمی کی تقرری کی منظوری دی۔