• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی : لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور

راولپنڈی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے مقدمہ میں عدالت نے دو مرکزی ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل خان کے وکیل وقاص ملک نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے کسی قسم کی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی، ملزمان کا اس واقعہ میں کوئی کردار نہیں، مقدمے میں شامل تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ صوفیہ ملک نے منظور کی، عدالت نے دونوں ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ انیس خان اور جلیل خان کو گزشتہ روز 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوایا گیا تھا، تاہم آج سماعت کے دوران ان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔ 

ملزمان کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید