• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان رائل نیوی کا فلوٹیلا بحری مشق میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گیا

—تصویر: آئی این پی
—تصویر: آئی این پی

عمان رائل نیوی کا فلوٹیلا بحری مشق میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان میری ٹائم سیکیورٹی تعاون کومضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو گہرا کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق نے باہمی سیکھنے، مشترکہ کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا۔

پاک نیوی اور عمان کی رائل نیوی 1980ء سے باقاعدگی کے ساتھ مشقیں کر رہی ہیں، دورے کے دوران پاکستان نیوی کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں اور اہم بحری تنصیبات و تربیتی مراکز کے دورے شامل تھے۔

دونوں بحری افواج کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ نشستوں، مباحثوں، مختلف سمندری سرگرمیوں کے تجربات کے تبادلے میں بھی حصہ لیا۔

قومی خبریں سے مزید