وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا۔ سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا۔
ایک انٹر ویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ تحریک انصاف کے بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔