مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے باعث مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بارش کے بعد مسجد نبویؐ میں گنبد خضریٰ پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔
اس موقع پر موجود زائرین نے خدا کا شکر ادا کیا۔ مدینے میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔