• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالدہ اور سعیدہ کی رہائش کالونی کے مختلف بلاکس میں تھی، مگر وہ روزانہ ایک ہی پارک میں واک کرتی تھیں۔ دونوں کی دوستی واک کے دوران ہی ہوئی تھی۔ واک کے دوران دونوں مختلف موضوعات پر بات چیت کرتی تھیں۔

’’خالدہ! دودھ سے متعلق آج کل جو خبریں آرہی ہیں، اُن سے میرا تو دل ہول گیا۔ اب تو بچّوں کو دودھ دیتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے کہ نہ جانے اس میں کون کون سی مضرِصحت چیزوں کی ملاوٹ ہو۔‘‘ سعیدہ نے واک کے دوران اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

’’ہاں، یہ تو ہے۔ تم ایسا کرو، ہمارے دودھ والے سے دودھ لینا شروع کردو۔‘‘ خالدہ نے مشورہ دیا۔

’’وہ کیوں…؟‘‘ سعیدہ نے سوال کیا۔

’’ہمارا دودھ والا بہت ایمان دار ہے۔ وہ دودھ میں صرف ’’پانی‘‘ ملاتا ہے۔‘‘ خالدہ نے اطمینان سے کہا۔