ایلون مسک نے یورپی یونین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھاری جرمانہ عائد ہونے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ یورپی یونین کو ختم کر دینا چاہیے اور خودمختاری انفرادی ممالک کو واپس کر دی جانی چاہیے تاکہ حکومتیں اپنے لوگوں کی بہتر نمائندگی کر سکیں۔
اُنہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں اس حوالے سے سنجیدہ ہوں، مذاق نہیں کر رہا۔
ایلون مسک نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ میں یورپ سے محبت کرتا ہوں، لیکن بیوروکریٹک مونسٹر یورپی یونین سے نہیں۔
یاد رہے کہ ایکس کو یورپی بلاک کے ڈیجیٹل قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 120 ملین یوروز یعنی 140 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے عائد کیے گئے اس جرمانے کو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔