ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے کنڈر گارٹن اور اسپتال پر جمعرات کے حملوں میں 114 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق کنڈر گارٹن اور اسپتال پر جمعرات کے حملوں میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوڈانی صوبے ردفان پر حملوں میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا جبکہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورس نےصوبہ ردفان کی ہیگلگ آئل فیلڈ کا کنٹرول سنبھال لیا۔