• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ میں فیلڈ مارشل کی معاونت کلیدی ہے: وزیراعظم

۔۔فائل فوٹو
۔۔فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل کی معاونت کلیدی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان معاشی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کررہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیفالٹ کے دہانے سے ملک کو استحکام اور ترقی کی سمت گامزن کرنا ایک کٹھن مرحلہ تھا جس کے لیے سب نے قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے سیاست کی قربانی دے کر اور قوم نے معاشی مشکلات برداشت کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب انشاءاللّٰہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا،  بطور خادم پاکستان عوام کی خوشحالی اور ملک کی بیرونی قرضوں سے مکمل نجات تک محنت جاری رکھوں گا۔

قومی خبریں سے مزید