• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ خزانہ سے برطانوی وزیرِ ترقیات کی ملاقات، معاشی استحکام پر گفتگو

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی وزیر برائے ڈیولپمنٹ بیرونس چیپ مین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

سرکار اعلامیے کے مطابق ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سینئر برطانوی حکام نے بھی شرکت کی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کے لیے برطانیہ کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی استحکام اور ساختی اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا۔ 

ملاقات میں توانائی سیکٹر کی بہتری، قرضوں کے انتظام اور سرکاری اداروں میں اصلاحات، پینشن اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور سماجی شعبوں کے لیے مالی گنجائش بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ 

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ٹیکس بیس میں توسیع اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ریکوری بہتر ہو رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ صحت، تعلیم اور کلائمیٹ ریزیلینس میں وفاقی و صوبائی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیرِ خزانہ نے ڈیولپمنٹ اسپینڈنگ کو قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

برطانیہ نے گورننس اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور سرمایہ کاری ماحول کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں خواتین کی معاشی شمولیت اور آبادی سے متعلق پالیسی آپشنز پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح پر روابط اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید