• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: دورانِ پرواز خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے شخص کو سخت سزا و جرمانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیویارک سے لندن جانے والی 7 گھنٹے کی طویل فلائٹ کے دوران خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملزم بری طرح پھنس گیا۔

اس شخص کو 100گھنٹے تک بلا معاوضہ کام کرنے، بحالی کی سرگرمیوں میں 25 یوم تک مسلسل حصہ لینے اور متاثرہ خاتون کو 5 سو پاﺅنڈ تک جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ 10سال تک پولیس کو اپنی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لیتھوانیا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ پاؤلیئس کریلا ویسیئس نے 8 جنوری 2025ء کو نیوارک، نیو جرسی سے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ جانے والی پرواز کے دوران خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

بعد ازاں مسلسل ذہنی اذیت کی شکایت پر خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا گیا، تاہم ملزم کو پرواز سے اترتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔

جج نے کراﺅن کورٹ میں معاملے کی شنوائی مکمل کی جہاں طویل بحث اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید