• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا پاک افغان کشیدگی پر ردِ عمل، دونوں روایتی دوست قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چینی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کو روایتی دوست قرار دیا ہے۔

چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پُر امید ہیں کہ پاکستان اور افغانستان تنازعات بات چیت سے حل کرتے رہیں گے۔

ترجمان چینی دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ دونوں ملک کشیدگی میں کمی لا کر خطے کو پرامن اور مستحکم رکھیں گے۔

چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید