• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی پِتے کی سرجری کے لیے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

وکیل رانا مدثر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی طبعیت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کیے گیے جن کی رپورٹس 15 روز میں آئیں گی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

گزشتہ ماہ کے آغاز میں جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔

سابق وزیرِ خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین تقریباً ایک سال سے پتے میں پتھری کی وجہ سے ادویات استعمال کر رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید