• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں گاؤں جڑیو بھنگوار میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بھنگوار برادری کے دو گروہوں میں رشتے کا تنازع تھا جس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے  مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید