• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بارا کوڈا مشقوں کا دوسرا روز، ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں جاری بارا کوڈا مشقوں کے دوسرے روز  لینڈ فیز میں ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران سمندر میں تیل رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار اور تیل پھیلنے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشق میں ہیلی کاپٹر، جہاز اور بوٹس نے حصہ لیا۔

 لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے 22 سال قبل کراچی کے ساحل پر پیش آنے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کے بعد ساحل کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا اور اس کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ایس اے اور پاک بحریہ نے سمندر کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جس سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

بارا کوڈا مشقوں میں دنیا کے 22 ممالک کے 39 مندوبین نے شرکت کی، جنہوں نے میری ٹائم اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید