بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قربانیاں بے مثال اور عزم غیر متزلزل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والی خاتون پولیس افسر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں خاتون ڈی ایس پی پارس بکھرانی کی بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے اسپتال میں زیرِ علاج ڈی ایس پی کی جلد صحتیابی کی دعا ہے۔
بلاول بھٹو نے زخمی ڈی ایس پی ظہور سومرو اور دیگر دو اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے، بلاول بھٹو نے ڈی ایس پی ظہور سومرو اور دیگر دو اہلکاروں کے لیے بھی صحتیابی کی دعا ہے۔
واضح رہے کہ شکارپور میں منچر شیخ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کچے کے 9 ڈاکو مارے گئے تھے۔
فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔