شکارپور آپریشن میں زخمی میاں بیوی ڈی ایس پیز نے شادی کی دوسری سال گرہ سکھر کے نجی اسپتال میں منائی۔
میئر سکھر ارسلان شیخ زخمی ڈی ایس پی جوڑے کی شادی کی سال گرہ کا کیک لے کر عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، جوڑے نے اسپتال میں کیک کاٹا، ڈاکٹرز اور اسپتال کا عملہ بھی شریک ہوا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے بھی سکھر میں زیر علاج زخمی ڈی ایس پیز کی عیادت کی۔
اس موقع پر ضیاء لنجار نے کہا کہ خاتون افسر کی جرات ہمارے لیے قابلِ فخر ہے، ایس ایس پی شکارپور اور پولیس مقابلے میں شامل اہلکاروں کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک جبکہ ڈی ایس پی میاں بیوی سمیت چار پولیس اہل کار زخمی ہوئے تھے۔