• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا کا نوبل امن انعام بیٹی نے وصول کرلیا

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کا نوبل امن انعام ان کی بیٹی نے وصول کرلیا۔

اوسلو میں ہوئی تقریب میں ماریا کورینا کا بیان پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آزاد وینزویلا کے لیے اپنی جدوجہد کبھی ترک نہیں کریں گی۔

2024 کے صدارتی انتخابات کے خلاف مظاہروں کے بعد روپوش اپوزیشن رہنما خود بھی ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچ گئیں۔

نوبیل کمیٹی نے جمہوریت کی پُرامن جدوجہد کے اعتراف میں انہیں امن انعام 2025 سے نوازا۔

ماریا کورینا مچاڈو کو آمریت سے جمہوریت کی پرامن منتقلی کی جدوجہد پر نوبل کے امن اعزاز سے نوازا گیا۔ 

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل انعام نہ دینے پر نوبل کمیٹی پر سخت تنقید کی تھی اور کہا کہ ٹرمپ جنگیں ختم، زندگیاں بچاتے ہیں، امن پر سیاست کو ترجیح دی گئی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید