• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکیں گے، فنگرپرنٹس تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی میسر ہوگا۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کے مطابق اوورسیزپاکستانیز کی آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانی اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہوسکیں گے۔

مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید