سانحہ گل پلازا کے 5 روز کے دوران لاگئی لاشوں اور اعضا ءکی شناخت کا عمل تیز کردیا گیا۔
سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کے شناخت ہیڈ کے مطابق سول اسپتال کراچی میں لائی گئی لاشوں اور باقیات کی تعداد 42 تک ہوسکتی ہے۔
سی پی ایل سی حکام کے مطابق اب تک 15 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں سے 7 کی شناخت ڈی این اے سے ہوئی ہے۔
سی پی ایل سی شناخت ہیڈ کے مطابق آج صحیح سالم کوئی لاش نہیں لائی گئی، اب عمارت کے ملبے سے صرف اعضا ہی لائے جارہے ہیں۔
سی پی ایل سی حکام کے مطابق سانحہ کے بعد سے اب تک 60 افراد کے ڈی این اے لیے جا چکے ہیں، گُل پلازا آتشزدگی کے بعد 80 سے زائد افراد لاپتا ہوئے۔