میئر کراچی نے گل پلازہ میں آگ کی سب سے پہلے اطلاع دینے والے بچے سے ملاقات کرکے اس کی حوصلہ افرائی کی۔
ترجمان کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فائر بریگیڈ کو بروقت اطلاع دینے پر عبدالصمد کی حوصلہ افزائی کی۔
میئر کراچی نے کہا کہ عبدالصمد نے فائر بریگیڈ کی ہیلپ لائن 16 پر 10 بج کر 25 منٹ پر اطلاع دی تھی، عبدالصمد کے والد کی گل پلازا گراؤنڈ فلور پر دکان تھی۔
میئر کراچی نے کہا کہ عبدالصمد اور اس کے والد سانحہ گل پلازا کے عینی شاہد ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر چیف فائر آفیسر ہمایوں خان بھی موجود تھے۔