• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا آتشزدگی، دوبارہ سیمپل لینے کیلئے متعدد لاشیں سرد خانے سے سول اسپتال منتقل

پی پی آئی
پی پی آئی

گل پلازا آتشزدگی واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کے دوبارہ سیمپل لینے کے لیے متعدد لاشیں ایدھی سرد خانے سے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق گل پلازا سے ملی لاشوں کے سیمپل لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جو بعد ازاں کراچی یونیورسٹی کے کیمیکل ایگزامن لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سے معلوم کیا جاسکے گا کہ لاشوں پر کوئی کیمیکل موجود ہے یا نہیں، اگر کیمیکل پایا گیا تو تحقیقات کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل لاشوں کے سیمپل صرف ڈی این اے ٹیسٹ کےلیے لیے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید