• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: دوران حراست لڑکی سے زیادتی، گرفتار ایس ایچ اوز کا ریمانڈ منظور

جیکب آباد میں دوران حراست لڑکی سے زیادتی کے کیس میں لاپرواہی کے الزام میں گرفتار 2 ایس ایچ اوز کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایس ایچ اوز کو عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او آر ڈی 44 اور ایس ایچ او آر ڈی 52 پر لاپرواہی کا الزام ہے، لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں 6 پولیس اہلکار پہلے ہی 2 روزہ ریمانڈ پر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید