• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میںسیاسی دباؤ پر یونین کونسلز سیکرٹریوں کی تعیناتی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں افسران کی ناقص حکمت عملی اور سیاسی دباؤ پرشیڈول سے ہٹ کر یونین کونسلز کے سیکرٹریز تعینات ہونے کے باعث حکومت کو تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ شیڈول کے تحت سکیل 7اور 11کے سیکرٹریز یونین کونسلوں میں تعینات کئے جانا ضروری تھی لیکن افسران کی ناقص حکمت عملی اور سیاسی دباؤ پر سکیل 13سے 16تک کے سیکرٹریز یونین کونسلز میں تعینات کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین