ایران نے 2023ء کی نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو گرفتار کر لیا۔
تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فورسز نے مشہد میں ایک تقریب سے نرگس محمدی کو گرفتار کیا ہے۔
نرگس محمدی کو دسمبر 2024ء میں ایران کی جیل سے عارضی رخصت دی گئی تھی۔
فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی نماندہ خصوصی نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیل کو اسلحہ مہیا کرنے والے ممالک امریکی، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو چاہیے کہ اب غزہ کی تعمیر نو پر خرچہ اٹھائیں۔
امریکا نے ایتھوپیا کے تارکین وطن کیلئے عارضی لیگل اسٹیٹس ختم کر دیا۔
روس نے یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا تمام جھڑپیں روکنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جمعہ سے تمام حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔
ممبئی کے معروف انڈر ورلڈ ڈان حاجی مستان کی بیٹی حسین مستان مرزا نے اپنی شناخت حاصل کرنے کے لیے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے انصاف کی اپیل کر دی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی ترکمانستان میں اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی ہے۔
عراق کے سابق صدر بیرھم صالح کو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں 15 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کی والدہ اور اس کے بہن بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج الکارنز نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ ہے، جنگ یورپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔
دبئی پولیس نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو وائرل ہونے کے رجحان سے بچائیں۔
یہ قانون فی الحال ایک تجویز کی صورت میں ہے جسے حکومتی اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے
غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واردات 25 ستمبر کی شب ایک سے دو بجے کے درمیان برٹش ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن میں پیش آئی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا سانس کی تکلیف کے ساتھ اضافی طبی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جیوتیان نامی یہ بے پائلٹ فضائی جہاز صوبہ شان شی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔
میکسیکو نے ایشیائی ممالک سے درآمد کی جانے والی متعدد مصنوعات پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2026ء سے ہوگا۔
امریکا میں اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کے خلاف دائر کیے گئے ایک مقدمے میں الزام عائد لگایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ایک شخص کے وہم اور شکوک کو بڑھاوا دیا، جس کے نتیجے میں اس نے اپنی 83 سالہ والدہ کو قتل اور پھر خودکشی کر لی۔