• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کام……

وزارت کی دلی مبارک باد ڈوڈو،

میں نے فون پر کہا۔

شکریہ شکریہ، ڈوڈو نے جواب دیا۔

کسی دن ملنے آئوں گا۔

کیا صبح سے منسٹری جائو گے؟

میں نے پوچھا۔

میرا کام صبح نہیں، شام کا ہے۔

دفتر بھی نہیں جانا۔ ورک فرام ہوم ہے،

ڈوڈو نے بتایا۔

ہائیں؟ کام کیا ہے؟ میں نے سوال کیا۔

ساری شام کوٹ ٹائی پہن کر بیٹھے رہنا ہے۔

کوئی کال آئے تو گلا پھاڑ کر بولنا ہے، ڈوڈو کا جواب آیا۔

لیکن قلم دان کون سا ہے؟ میں نے جاننا چاہا۔

ڈوڈو نے کہا،

وزارت برائے پرائم ٹائم ٹی وی ٹاک شوز۔

تازہ ترین