• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان محمد گولڈن کے صاحبزادے عمر گولڈن کا بھی ریمپ جمپ کا کامیاب مظاہرہ

—’جیو نیوز‘ گریب
—’جیو نیوز‘ گریب

کوئٹہ میں سلطان محمد گولڈن کے صاحبزادے عمر گولڈن نے بھی اسٹنٹ کا شاندار مظاہرہ کیا، انہوں نے ریمپ جمپ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

عمر گولڈن نے گاڑی کے ذریعے 2 ریمپس کو پار کرنے کا عمدہ مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلطان گولڈن کے بیٹے عمر گولڈن نے کہا کہ کوشش ہے کہ اپنے والد کا نام مزید آگے لے کر جاؤں۔

اس سے قبل آج ہی سلطان محمد گولڈن نے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے۔

انہوں نے طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیو میں ریکارڈ توڑا، اور دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

سلطان گولڈن نے دور مقام سے 121.72 فٹ کے فاصلے سے ریورس ریمپ جمپ کی، دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا سابقہ عالمی ریکارڈ 89 فٹ 3.25 انچ طویل تھا۔

سلطان گولڈن نے 2022ء کا تیز ترین ریورس ڈرائیو کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

اس سے قبل طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیو کا 1 منٹ 15 سیکنڈز کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022ء میں قائم کیا تھا۔

ریکارڈ توڑنے پر شائقین کی جانب سے سلطان محمد گولڈن کو بھرپور داد دی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید